کاروار:17؍مارچ(ایس اؤ نیوز) منظوری کے بغیر بائک کے ذریعے دھماکہ خیز اشیاء سپلائی کرنےو الے دو افراد کو دیہی تھانہ پولس نے شہر کے نواحی علاقے شیرواڑ گنیش نگرمیں گرفتارکرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گرفتار شدگان سے 187جلیٹن راڈس اور 100ڈٹیونیٹر ضبط کرلی گئی ہیں۔
کدرا،راجیونگر کے مکین رمیش پنہا(36) اور گورے کے نریش کولکر(21) ہی گرفتار شدہ ملزمان ہیں۔ دونوں کے متعلق جانکاری ملی ہے کہ وہ الکٹریشین کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ دونوں بھی ایکٹیوا ہونڈابائک کے ذریعے ایک تھیلے میں جلیٹن اور ڈٹیونیٹر بھر کر شروارڈ ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ تھے۔ اس سلسلے میں مصدقہ خبرپر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس آئی ریونا سدپا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ دھماکہ خیز اشیاء کیوں اور کہاں لے جارہے تھے پوچھ تاچھ کے بعد جانکاری حاصل ہوگی۔ دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔